محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں315 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے وہ جب کیریز پر آتے ہیں تو کوئی نیا ریکارڈ بناکر ہی لوٹتے ہیں کل کی اننگ کے بعد جس میں انھوں نے ایک اور ففٹی سکور کی تھی اب آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان اس شیر پاکستان محمد رضوان نے ٹی20انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 

انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندوں پر 63رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستانی باؤلرز کو وہ ہدف دے دیا جس کو وہ ڈیفینڈ کرسکے ،محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو محض 6رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آﺅٹ ہے- سیریز میں بہترین پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں محمد رضوان نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، انکے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد اب 861 تک بڑھ گئی ہے ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799پوائٹنس کے ہمراہ کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی