محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 18 سال طویل کرئیر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائیر منٹ کا اعلان کردیا مگر انھوں نے اس فیصلے کی وجہ بھی بیان کردی ۔

اپنے پورے کیرئیر میں حفیظ نے ہمیشہ یہ بات برقرار رکھی کہ وہ کسی ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ ان سب کے خلاف ہیں جو بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

“میں فکسرز کے خلاف تھا اور اب بھی ہوں۔ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ فکسرز کو دوسرا موقع دیا جائے۔ مجھے پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ میں اپنے کام کو ذہن میں رکھوں اور ان فکسرز کو دوسرا موقع دیا جائے گا چاہے کچھ بھی ہو۔ میں یہ سن کر پریشان ہوگیا تھا اور اس دن میں نے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

سال 2015 میں محمد حفیظ نے ، اظہر علی کے ساتھ فاسٹ بولر محمد عامر کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ عامر 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنے کردار کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کاٹ کر پاکستانی ٹیم میں واپس آرہے تھے۔

بعد ازاں پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے موقف سے ہٹنا پڑا ۔

“وہ دونوں ملے اور تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا،” خان نے کہا۔ “میں ان کے تحفظات کا احترام کرتا ہوں لیکن ان میں سے کچھ، میں نے ان سے کہا، قابل قبول نہیں۔ لہذا، انہوں نے سمجھا اور تصدیق کی کہ وہ ہمارے ساتھ ایک ہی صفحے پر ہیں اور اب ہم ٹیم کی کامیابی کے منتظر ہیں۔

پچھلے سال مارچ میں، حفیظ نے اوپنر شرجیل خان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی پر بھی تنقید کی۔ 2017 کے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد خان پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی