محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار : باؤلنگ پر پابندی لگ گئی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی پایا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ ماہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیبارٹری میں اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کروائے تھے۔

اس کے بعد کی ایک رپورٹ، سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس نے جو گیندیں کیں ان کی اکثریت قانونی باؤلنگ ایکشن کے لیے 15 ڈگری برداشت کی حد سے تجاوز کر گئی۔ اس نے لیب میں کی گئی 11 میں سے دس ڈیلیوری 17 سے 24 ڈگری تک کی کلاک ایکسٹینشن کی تھی۔

محمد حسنین پی ایس ایل میں میچز کھیل سکتے تھے جس پر انٹرنیشنل لا کا اطلاق نہیں ہوتا مگر پی سی بی نے ان کویہ ٹورنامنٹ کھیلنے سے اس لیے روک دیا کیونکہ بہت کم کھلاڑی ایسے ہوےت ہیں کو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواسکیں اور محمد حسنین انہی کھلاڑیوں میں شامل ہیں اس لیے ان کو سپیشل اسسٹنٹ ٹرینر کی مدد فراہم کی جائے گی جو ان کا باؤلنگ ایکشن ٹھیک کروائے گا

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی