علامہ اقبال اور قائداعظم وہ 2 عظیم شخصیات ہیں جن کے طفیل ہمیں مملکت خداداد پاکستان نصیب ہوا -علامہ اقبال پاکستان کے مشہور شہر سیالکوٹ میں 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد شیخ نور محمّد ایک دیندار اور صوفی انسان تھے۔
علامہ اقبال کی پرورش بھی گھر کے پاکیزہ اور بہترین ماحول میں ہوئی۔ پانچ سال کی عمر میں مشن ہائی سکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا اور یہیں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ مرے کالج سیالکوٹ سے ایف-اے اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم-اے کا امتحان پاس کیا۔ علامہ اقبال نے انگلستان سے وکالت اور جرمنی سے پی-ایچ-ڈی کی ڈگری حاصل کی اور ڈاکٹر کہلانے لگے۔
آپ نے اس دور کی سوئی ہوئی قوم کو اپنے اشعار کے ذریعے جھنجھوڑ کر بیدار کیا اور پوری قوم قائداعظم کی قیادت میں غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے آمادہ اور صف بند ہوگئی اور یوں آپکے دئیے گئے 2 قومی نظریے کی بدولت 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر سورج بن کر ابھرا –
آپ 21 اپریل 1938 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے آپ کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں ہے جہاں روزآنہ سینکڑوں افراد آتے ہیں اور آپ کو خراج عقیدت بھی پیش کرتے ہیں اور آپ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں -آج پاکستانی قوم انپے اس محسن کا 122واں یوم پیدائش منا رہی ہے آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے –