محسن نقوی کی ٹی ٹونٹی ٹرافی جیتنے پر ہر کھلاڑی کو 1 لاکھ ڈالر انعام کی آفر

پاکستانی ٹیم کا مورال بڑھانے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے شاندار آفر کردی -پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر یعنی تقریبا پونے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔محسن نقوی کاکہناتھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہئے،محسن نقوی نے کہاکہ کسی کی پرواہ نہ کریں صرف پاکستان کیلئے کھیلیں،قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔اس آفر کے بعد امید کی جارہی ہے کہ ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی جان مارے گا اور اپنا 100 پرسنٹ دینے کی کوشش کرے گا اگر وہ مل کر ایک یونٹ ہوکر کھیلے تو پاکستان کسی بھی وقت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو سرپرائز دے سکتا ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی