محسن نقوی پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے پہلے انہیں وزیراعلیٰ کے لیے منتخب گیا گیا اور اب ان کو پی سی بی کاچئیرمین منتخب کرلیا گیا ہے -نیا منصب سنبھالتے ہی محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا -پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں سفارشی کلچر نہیں چلے گا۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ کر محسن نقوی نے سی او او سلمان نصیر اور نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وہاب ریاض نے چیئرمین محسن نقوی کو ٹیم کی مصروفیات کا بتایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا پہلا ہدف ہے، مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فکر ہے، پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست انداز میں چلانا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل وقار ذکا اور نجم سیٹھی کی آپس کی رشہ کشی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ میں بہت گراوٹ آئی تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام اور ایکسپوز ہوئی تھی -تاہم اب محسن نقوی کے منصب سنبھالنے کے بعد امکان تو یہی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے –

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے کوچنگ اسٹاف لانا پڑا تو لائیں گے۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے ہیں۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین ہیں، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے، وہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی