محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب

اس وقت شرپسند اپنا پورا زور لگا رہے ہیں کہ پاکستان مین ایک بار پھر خونریزی ہو اور اس کے لیے ان کے پاس سب سے آسان ٹارگٹ محرم کے جلوس ہوتے ہی کیونکہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد رسول کے نواسے کی یاد منانے کے لیے سڑکون گلیوں اور امام بارگاہوں میں موجود ہوتی ہے -مگر ہر بار حکومت پاکستان سیکیوریٹی فورسز کی مدد سے امن و امان قائنم رکھتیہے اور ان بدبختوں کی امیدیں اور ارادے خاک مین مل جاتے ہیں -اس بار ایک بار پھر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے لیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں۔پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا جوکہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سیکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔محرم کا آغاز ہونے سے قبل فوج کے یہ دستے شہر میں فلیگ مارچ کرتے ہیں تاکہ عوام کو معلوم ہوجائے کہ ان کے محافظ ان کی حفاظت کے لیے پہنچ گئے ہیں -اور وطن دشمن کو یہ پیغام چلا جاتا ہے کہ کوئی غلط حرکت کرنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ مارے جاؤ گے –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

آرمی چیف سے چین کے وزیر لیوجیان چاو کی ملاقات