برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے نامور گلوکار جواد احمد جنھوں نے 2018 میں عمران خان ،شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور بہت بری طرح ہارگئے تھے ،نے دعویٰ کیا ہے کہ میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں کیوں کہ پھر مجھ جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔
جواد احمد کے انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنی سیاسی شخصیت اور سیاسی جماعت سے متعلق دعویٰ کرتے دیکھا گیا۔ وائرل کلپ میں جواد احمد نے کہا کہ میں جوکام کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے ۔جواد احمد نے اپنے دعوے کے پیش نظر 3 وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی وجہ یہ کہ میں مشہور آدمی ہوں جسے کروڑوں لوگ جانتے ہیں، دوسری وجہ یہ ہے کہ میں ایک ایسی سیاسی پارٹی بنا چکا ہوں جوکہ پورے پاکستان میں مقبول ہے، تیسری وجہ میں ایک ایسی سلیبرٹی ہوں جس نے پاکستان میں سیاسی جماعت قائم کی مجھ سے پہلے کبھی کسی سلیبرٹی نے سیاسی جماعت نہیں بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاسی جماعت ایسی انقلابی جماعت ہے جو کہ عام لوگوں کی پارٹی ہے، سیاسی جماعت بناناآسان کام نہیں ، سیاسی جماعت بنانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، لوگ آپ کو برابھلا کہہ سکتے ہیں جس سے آپ کی عزت پر بھی حرف آتا ہے۔لیکن ان کی تینوں باتوں میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ ان کی پارٹی کو کوئی نہیں جانتا ،ان کو بہت کم لوگ جانتے ہین اور ان کے علاوہ بہت سے سیلیبریٹیز نے کئی سیاسی جماعتیں بنائی ہیں –
جواد احمد کا کہنا تھا کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا کیوں کہ جو کام میں کررہا ہوں وہ بہت مشکل کام ہے، میں اس ملک کے لوگوں کے پاس آخری چانس ہوں، انھوں نے ایک اور خطرناک بات بھی کردی اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں اس ملک کو اشرافیہ نے کھاجانا ہے۔