مجھے کیوں مارا؟؛نون لیگی سینیٹر شیر افضل مروت کے خلاف عدالت پہنچ گئے

جاوید چوہدری کے پراوگرام سے شروع ہونے والی لڑائی اب عدالت تک پہنچ گئی ہے – نون لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر وکیل شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیہے اور سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

 

یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے شو کے دوران لیگی سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کیخلاف تلخ کلامی ہوئی تھی، بات اس حد تک پہنچی کہ دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو زدوکوب کیا۔اگرچہ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ افنان اللہ نے پی ٹی آئی وکیل کی دھنائی کی ہے مگر لگتا یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر شیر افضل کی حمایت کے بعد اب یہ معاملہ عدالت جائے گا -مگر دونوں کے ہاتھ رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم