عمران ریاض خان اپنی بہادری دلیری اور بے لاگ گفتگو کی وجہ سے وطن عزیز سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہیں -ان کی گرفتاری پر پاکستانی صحافی بھی بہت دکھی ہیں اور آج چیف جسٹس نے بھی اپنے ریمارکس میں ان کی جلد بازیابی پر اطمنان کا اظہار کیا -آج ایک بار پھر معروف یوٹیوبر اور صحافی عمران خان کی بازیابی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی -لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض بازیابی کیس میں وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا جی بتائیں کیا پراگرس ہے، عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،پچھلے کچھ دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہو جائیں گے۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہاکہ خوش آئند بات ہے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، عدالت نے کی مزید سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی ۔