متحدہ عرب امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زید النہیان اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے دنیا میں اپنا مقام بنایا

وزارت صدارتی امور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔

ان کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تین دن کی عام تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا۔

1948 میں متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید کے ہاں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ نے 1966 میں اپنی سرکاری ذمہ داریوں کا آغاز کیا اور 3 نومبر 2004 سے آج تک ملک پر حکمرانی کی۔شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16ویں حکمران تھے، جو کہ متحدہ عرب امارات پرمشتمل سات امارات میں سب سے بڑا ہے۔

شیخ خلیفہ نے اپنی شیخہ شمسہ بنت سہیل المزروعی سے شادی کی ہے، اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے آٹھ بچے ہیں: دو بیٹے ، چھ بیٹیاں اور کئی پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں