عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی 96ویں محظوظ لکی ڈراءمیں 1کروڑ درہم یعنی تقریباً 60کروڑ پاکستانی روپے جیت کر 29واں محظوظ ملٹی ملینئر بن گیا۔ پاکستانی شہری کا نام سعد ہے اور یہ ابوظہبی میں ایک ایلومینیم فیکٹری میں مشین مکینک اور آپریٹر کی ملازمت کرتا ہے – محظوظ لکی ڈراءسے کروڑوں روپے جیتنے والا سعد دوسرا پاکستانی ہے۔ اس سے پہلے جنید نامی پاکستانی نے 5کروڑ درہم جو پاکستانی تقریباً3ارب روپے بنتے ہیں ،کا انعام جیتا تھا۔ اس انعامی سکیم سے اب تک 29لوگ ملٹی ملین انعام جیت کر کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ ان تمام لوگوں کو مجموعی طور پر 30کروڑ درہم (تقریباً18ارب پاکستانی روپے) دیئے جا چکے ہیں۔
لاٹری جیتنے کے بعد سعد کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی فیملی کا واحد کفیل ہوں۔ اپنی بیمار ماں اور بیوہ بہن کا بھی میں ہی سہارا ہوں۔ بہن کا شوہر فوت ہوچکا ہے ۔ میری بہن کا ایک بچہ بھی ہے اس کی پرورش بھی میرے ہی ذمے ہے یہ شائید اسی نیکی کانتیجہ ہے کہ رب نے میری سن لی یہ انعامی لاٹری جیتنے پر میں بہت خوش ہوں۔ اس غیرمتوقع تحفہ نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی ہے ۔
محظوظ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’خوش قسمت‘ کے ہیں اسی لیے اس لاٹری کو محفوط کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا لکی ڈراءہے اور اپنے ہفتہ وار انعامات اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام کے ذریعے شرکاءکوایسے مواقع فراہم کرتا ہے جوان کی زندگی بدل سکتے ہیں۔