متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

دنیا بھر میں نائن الیون کے بعد سے جو دہشت گردی لہر اٹھی ہے اس نے دنیا بھر کے ممالک کو خوفزدہ کردیا ہے -اسی لیے اب امیر ممالک غریب ممالک کے افراد پر اپنے ممالک میں داخلے کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں -ان ممالک میں یو اے ای بھی شامل ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ روزگار کی تلاش میں آرہے ہیں –

 

اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے تمام افریقی ممالک ہیں، جن کے شہریوں کی اکثریت ویزے ختم ہونے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں قیام پذیر رہتی اور غیرقانونی طور پر کام کرتی رہتی ہے، جس کی بناءپر ان ممالک کے لیے ویزوں کا اجراءبند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان 20ممالک میں گھانا، سیئرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، توگو، عوامی جمہوریہ کانگو، سینیگال، بنین، آئیووری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساﺅ، کوموروس اور یوگنڈا شامل ہیں۔ تاہم ان میں افغانستان ،یمن اور شام شامل نہیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے