ماہ رمضان میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان

سعودی عرب اور ایران کےدرمیان تعلقات میں دھیرے دھیرے بہتری آتی جارہی ہے دونوں ملکوں کے درمیان جمی برف دہائیوں کے بعد پگھلنا شروع ہوگئی ہے – اب اس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا .

 

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر الہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

 

اس سلسلے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے – چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو موثر انداز سےآگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور اس تناظر میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے سعودی عرب اور ایران میں سفارت خانوں کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ اسلامی ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی خوشی کی خبر ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے