ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

Image Source: Local Guides Connect

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ  مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

کراچی سے یہ دباؤ 280 سے 300 کلو میٹر دور مشرق اور جنوب مشرق میں موجود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دباؤ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

سائیکلون بننے کی صورت 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Image Source: HUM News

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بننے والے طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں  آج دوپہر یا شام سے 2 اکتوبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں طوفانی بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے اور  آج سے دو اکتوبر تک بادل جم کر برسیں گے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ تقریباً ڈپریشن کی اسٹیج میں ہے جس کے باعث کراچی میں آج شام سے بارش کا امکان ہے۔

کل سارادن کراچی میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سائیکلونک طوفان کی شکل اختیارکرسکتا ہے۔

Image Source: India Today

کراچی میں آج رات سے تیز بارش کا امکان ہے۔

ہواکے کم دباؤ کے زیر اثر سندھ بھرمیں بارشوں کا امکان ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں سڑکیں اور گلیاں زیر آب آنے کا خطرہ ہے، شہر میں گزشتہ رات گرم ہوائیں چلتی رہیں جو بحیرہ عرب میں موجود سائیکلون کا اثر ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے بارشوں سے نمٹنے کی تیاریوں کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

ٹھٹہ، بدین، دادو، ڈگری ،عمرکوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Image Source: العربیہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کے باعث بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

کمزور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں لسبیلہ، سونمیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربت، جیوانی میں بھی طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے اس لیے ماہی گیروں کو آج سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی