پاکستان میں شوبز کی بات ہو اور ماہرہ کا نام نہ آئے ” یہ ہو نہیں سکتا اور اگر ماہرہ اپنے پرستاروں سے براہ راست بات کرنے کا کہے تو ان کی خوشی کا عالم کیا ہوگا ماہرہ خان وہ اداکارہ ہیں جن کے حسن کی تعریف شاہ رخ خان بھی کر چکے ہیں
پاکستان شوبز پر دہائیوں سے راج کرنے والی ماہرہ خان نے اپنے پرستاروں کے ساتھ گفتگو کا آغاز کیا انھوں نے ان سے سوالت پوچھنے کو بھی کہہ دیا
سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے مشہور ڈرامہ ہمسفر کا ایک عشرہ مداحوں کے ساتھ خصوصی سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ منا رہی ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹوئٹر کا رخ کرتے ہوئے ماہرہ نے فواد خان کے ساتھ اپنے شاندار سیریل کے کامیاب 10 سالوں پر اپنی خوشی شیئر کی اور مداحوں کو مائیکرو بلاگنگ ایپ پر ان سے کچھ پوچھنے کی دعوت دی۔
ماہرہ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ، “تمام میرے ہمسفر … میں تیار ہوں! چلو #اماہرہ سے ہوچھو” ۔”

ماہرہ کی دعوت کے فورا بعد ، شائقین نے پوسٹ کو متعدد سوالات سے بھرنا شروع کر دیا ، جن میں سے ایک میں دنیا کے نامور فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان انتخاب بھی شامل تھا۔
میسی یا رونالڈو؟” مداح سے پوچھا جس پر ماہرہ نے جواب دیا ، “میسی ،” ۔
