چند روز قبل لاہور میں ایک انتہائی قابل افسوس واقعہ پیش آیا تھا جب جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا -اسی سلسلے میں شہباز شریف آج استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن میں واقع گھر گئے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بیٹے سلیمان شہباز بھی جاس موقع پر شہباز شریف کے ساتھ تھے۔
معاون خصوصی عون چودھری ،نعمان لنگڑیال اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی اس موقع پر موجود تھے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی کوئی گفتگو ہوئی یا نہیں –