مالی بحران ؛ پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

پی آئی اے اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اس کے بہت سے طیارے گراؤنڈ کردیے گئے ہیں -اس کا خسارہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ پروازوں کو چلانا بھی حکومت کے لیے درد سر بنتا جارہا ہے -آج اسی حوالے سےکینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے -سنگین مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کی گراؤنڈہینڈلنگ سروسز بند کردی گئیں،سوئس پورٹ نامی کمپنی کی جانب سے سروسز فراہمی بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2لاکھ 48ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کیلئے ایک لاکھ ڈالر ایڈوانس بھی جمع کروائے جائیں،مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔اب اتنی خطیر رقم حکومت پی آئی کو نہیں دیتی تو کینیڈا کی پروازیں منسوخ ہوجائیں گی -اور دنیا بھر میں رسوائی الگ ہوگی –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے