نازیبا ویڈیوز بنانے کا معاملہ اب گھر میں کام کرنے والی نوکرانیوں تک پہنچ گیا ہے ،جس کے بعد وہ اپنے ہی مالکان سے نوکروں والا برتاؤ بھی کرسکتی تھیں اور ان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھی ہتھیا سکتی تھیں مگر ان کا یہ بھانڈا پھوٹ گیا -اور اہل خانہ نے انہیں یہ مزموم حرکت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا -لاہور میں گھریلو نوکرانیوں کی جانب سے اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 خواتین ملازماؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نازیبا ویڈیوز بناکر فیملی کو ہراساں کرتے تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ فیملی کی شکایت پر ویمن ریس کورس پولیس نے نوکرانیوں کو گرفتار کیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ یہ خواتین اپنے طور پر یہ کام نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا ایک پورا نیٹ ورک تھا ،اس گینگ کو گھریلو نوکرانیاں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے، ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔