مئی میں بارشیں ہوں گی ؛کسان چاول اگائیں ؛محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نےمئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونے کی پیشن گوئی کردی -اس سال خلاف توقع پنجاب میں آج تک موسم نہایت اچھا چل رہا ہے اور آج کی پیشن گوئی کے بعد لگتا یہی ہے کہ پورا مئی سکون کے ساتھ گزر جائے گا ۔ انہوں نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔

تاہم آج سے لےکت اگلے 15 روز تجک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے مگر پھر بادل جم کر برسیں گے – �محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے سبب کراچی میں ہیٹ ویو میں کمی واقع ہوگی ۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا