بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے عمر جاوید کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ویب سائٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش ورچوم میں اغوا کی واردات کی جگہ کے قریب ایک برساتی نالے سے ملی ہے۔
کوئٹہ ;زیارت سے اغوا ہونے والے پاک فوج کے کرنل لائیق بیگ شہید کے بعد ان کے کزن کی لاش برآمد۔ سیکورٹی ذرائع
کوئٹہ ;مغوی عمر جاوید کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع
— Sabookh Syed | Journalist (@SaboohSyed) July 16, 2022
ملزمان نے لاش کے قریب آئی ای ڈی بم بھی نصب کررکھے تھے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کی جگہ کے قریب سے لاش ملنے کا مطلب ہے کہ انہیں فوری قتل کردیا گیا تھااس قتل کی ذمہ داری بی ایل پی نے قبول کی تھی جس کے بعد ان دہشت گردوں کے خلاف آرمی نے فوجی آپریشن بھی کیا تھا ۔