لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

Image Source: Geo.tv

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کئے گئے ہیں۔

میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں پاک فوج کا ایجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

Image Source: Dawn

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

نئی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی اور نئی پوسٹنگ پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Image Source: NDU

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے