پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل جو کھل کر حکومت اور فوج کے خلاف اپنے وی لاگ میں بات کرت ہیں آج قانون کی گرفت میں آگئے -ان کے خلاف اداروں کے حوالے سے سخت تنقیدی گفتگو کرنے پر مقدمہ قائم کیا گیا -جس پر ان کو عدالت میں پیش کیا گیا -عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈامجد شعیب کو عوام کو اداروں کے خلاف اکسائے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاہے ، پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کیے ، امجد شعیب کے سات دن کے ریمانڈ کی درخواست کی گئی ہے ،جس کے بعد امجد شعیب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امجد شعیب نے ایک مثال دی ، اس میں جرم والی کون سی بات ہے ، کیس درج کرتے پراسیس کی بھی خلاف ورزی کی گئی ۔
صدر بار ایسوسی ایشن قیصر امام بھی امجد شعیب کی جانب سے پیش ہوئے ،انہوں نے کہا کہ کس چیز کا وائس اور فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کرانا ہے ،میں تسلیم کرتاہوں جو کچھ ایف آئی آر میں ہے وہ میں نے کہاہے ، ویڈیو میں نظر آنے والا میں ہوں اور آواز بھی میری ،تصویر بھی میری ہے ،پراسیکیوٹر کے دلائل پر عدالت میں وکلاء نے خوب انجوائے کیا ۔