وہ پاکستانی جو سولر لگا کر مفت بجلی کےخواب دیکھ رہے تھے ان کے لیے لیسکو کی جانب سے پریشان کن خبر سامنے آگئی ہے -لیسکو نے سولر سسٹم میں نصب ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے،کمپنی صارفین کیلئے گرین میٹر زکو اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کرے گی۔ان میٹر کی وجہ سے صارفین کو 5 سے 7 ہزار روپے اداکرنا پڑیں گے
وزیر داخلہ محسن نقوی کے نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ لیسکو آئندہ گرین کی بجائے اے ایم آر میٹرز کی خریداری کرے گی،لیسکو اے ایم آر میٹر 42 ہزار روپے کی لاگت سے نصب کرے گی،اے ایم آر میٹرز لگنے سے صارفین کو چھ سے سات ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے ۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سولر کنکشنز پر اے ایم آر میٹرز لگانے کا کام شروع کر رکھا ہے ،اے ایم آر میٹرز کی مدد سے بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی،اے ایم آر میٹر کی تنصیب سے اووربلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اب دیکھتے ہیں کہ حکومت کے اس عمل کا عوام کی جانب سے کیا ردعمل آتا ہے –