لیسکو نے 112 ملین واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی

پارے پاکستان میں بجلی چوروں کی شامت آئی ہوئی ہے اور ہر روز یہ کرپٹ مرغے پکڑ کر جیل میں بند کیے جارہے ہیں -پاکستان میں پہلی بار بڑے بڑے سرکاری اداروں کے کنکشنز بھی بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کٹنے لگے ہیں -آج اس کا شکار ریلوے ڈیپارٹمنٹ ہوا -واجبات کی عدم ادائیگی پر لیسکو نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کے ساتھ ورکشاپس، لاہور ڈویژن دفاتر اور میو گارڈن کلب کی بجلی منقطع کی گئی۔ذرائع کے مطابق ریلوے کی طرف سے لیسکو کو 112ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران کوٹ عبدالمالک ڈویژن طیبہ کالونی میں دوران چیکنگ2میٹر جعلی، ایک میٹر ریورس پایا گیا جس پر دونوں متعلقہ میٹر ریڈرز کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔فیصل آباد میں بجلی چوری میں ملوث مشتبہ دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انچارج ٹاسک فورس ٹیم فیسکو گوجرہ ڈویژن ملک بابر حسین کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ، میپکوریجن میں مزید 125 بجلی چو ر قابو میں آئے ۔لودھراں میں منیجر افغان شنواری ہوٹل کو بجلی چوری پر گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ بجلی چوروں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال میں آنے والے میٹر اور ٹرانسفارمرز اتارنے کا عمل بھی جاری ہے -88لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر آٹھ ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ہیں۔بستی ملوک میں جدید ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے گھریلو میٹر میں جاری بجلی چوری پکڑی گئی۔ بورے والا میں کسانوں نے بجلی چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا جس کے بعد میپکو ٹیم پر تشدد کے الزام میں پاکستان کسان اتحاد کے 8 نامزد 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی