لیسکو نے مزید سرکاری اور پرائیوٹ نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی

لاہور میں کون کون سے ادارے بجلی کے بل ادا نہیں کررہے لیسکو نے معاملہ پبلک کردیا -سب سے افسوس کی بات یہ نظر آئی کہ اس میں انصاف فراہم کرنے اور عدل کرنے والی ہائی کورٹ بھی شامل ہے -لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مزید سرکاری اور پرائیوٹ نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی ہے� ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق نادہندہ اداروں میں لاہور ہائیکورٹ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گنگا رام اسپتال لاہور، پنجاب سروس کمیشن اور پنجاب ایگریکلچر شامل ہیں۔ گنگا رام اسپتال 5 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور لاہور ہائیکورٹ 5 کروڑ 90 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے 5 کروڑ 86 لاکھ 92 ہزار روپے ادا کرنے ہیں اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 5 کروڑ 70 لاکھ 16 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔ لیڈی ایچیسن اسپتال 4 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 4 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل کا نادہندہ ہے، پنجاب سروس کمیشن 4 کروڑ 53 لاکھ86 ہزار اور پنجاب ایگریکلچر 9 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے