دو روز قبل دہشت گردوں نے چھپ کر پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں افسر اور جوا نوں سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے تھے اس پر اب پاک فوج نے جوابی کاروائی کی اور 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا -آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی کو ایک آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی، حملے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت سات بہادر سپاہیوں کی جانیں گئیں۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 جون 2024 کی رات ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤ ثر انداز میں سراغ لگایا اور گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس حملے میں شہید ہونے والے کیپتن کی نماز جنازہ میں وزیراعظم اور کور کمانڈر کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی -آج کی اس جوابی کاروائی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں ، پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
لکی مروت میں 7 جوانوں کی شہادت کا بدلہ ؛11 وطن دشمن واصل جہنم
30