لکشمی چوک میں کانسٹیبل کی ہلاکت کا پول کھل گیا پولیس نے ڈاکو سمجھ کر گولی ماردی

لاہور میں لکشمی چوک کے نزدیک ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا تھا

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مارا جانے والا ایک منشیات فروش تھا تاہم اب اس کیس کا ڈراپ سین ہو گیا

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل کا ایک منشیات فروش پطرس نامی شخص سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے کی وجہ یہ تھی کہ وہ منشیات فروش کامران کے ایک رشتے دار کو منشیات بیچتا تھا

جس کا کامران کو رنج تھا اسی لیے وہ اپنے اسی ساتھی کو لے کر منشیات فروش کے پاس گیا اور تلخ کلامی پر کامران نے اس مجرم پر گولی چلاگی اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے جس پر پولیس اہلکار اسی کو ڈاکو سمجھ بیٹھے اور ان دونوں پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل ہلاک جب کہ اس کے ساتھ بیٹھا شخص زخمی ہو گیا

کانسٹیبل کامران کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اس کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ امید سے ہے مگر افسوس کہ اس کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی یتیم ہوگیا

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا