لڑکی کا گمشدہ فون جب لڑکے کو ملا تو اس نے کیا کیا؟

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اس کے گمشدہ فون سے تصاویر حاصل کر کے شادی کے لیے بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم نے ان تصاویر کو استعمال کر کے 16 برس کی لڑکی کو بلیک میل کیا اور مجبور کر کے اس کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں اور اسے دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے اس کی بات نہ مانی تو وہ اس کی ویڈیوز کو وائرل کر دے گا۔

Image Source: The Express Tribune

اس حوالے سے سرکاری طور پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ملزم کا تعلق کوہستان سے ہے اور اسے سائبر کرائم وِنگ نے اسلام آباد کے ایک سیکٹر سے حراست میں لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسلام آباد تھانہ سائبر کرائم سرکل کے ایک افسر نے بتایا کہ اسلام آباد میں مقیم ایک 16 سال کی لڑکی کی زندگی اس وقت انتہائی مشکلات سے دوچار ہو گئی جب اس کی وہ تصویریں جو اس کے گمشدہ موبائل فون کے میموری کارڈ میں موجود تھیں ملزم کے ہاتھ لگ گئیں۔

حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر تصویریں دیکھ کر متاثرہ لڑکی کو کال کی اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سے دوستی کرے اور دھمکی دی کہ اگر اس نے بات نہ کی تو وہ اس کے موبائل فون سے ملنے والی تصاویر کو وائرل کر دے گا۔

Image Source: ABC News

حکام کے مطابق خوفزدہ لڑکی نے اس شخص کے مجبور کرنے پر اس سے ویڈیو پر بات کی جسے ملزم نے ریکارڈ بھی کیا اور یہ کہ ویڈیو کالز کے دوران وہ لڑکی سے مختلف پوز بنانے کا مطالبہ کرتا تھا۔

اس کیس کی انکوائری پر مامور اہلکار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’متاثرہ لڑکی کا نکاح اپنے آبائی علاقے سکردو ہی میں ہوا تھا جہاں پر اس کی عمر کی لڑکیوں کی شادی ہونا کوئی انوکھی بات نہیں اور نکاح ہونے تک اس کے خاندان کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا موبائل اور اس میں پڑی تصویریں کسی کے ہتھے چڑھی ہیں تاہم ملزم نعیم خان کو جب پتا چلا کہ اس کا نکاح ہو چکا ہے تو اس نے طیش میں آ کر قابل اعتراض حرکتیں شروع کیں۔‘

Image Source: WGBH

جب لڑکی کے ساتھ اس کی بات نہ بنی تو ملزم نے لڑکی کے والد کے نمبر پر لڑکی کی وہ ویڈیو بھیجی جو اس نے ویڈیو کال کے دوران بنائی تھی۔ملزم نے متاثرہ لڑکی کے والد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروا دے بصورت دیگر وہ یہ ویڈیوز متاثرہ لڑکی کے شوہر کو بھیج کر اس کا گھر برباد کر دے گا جو ابھی بسا بھی نہیں تھا۔

متعلقہ افسر کے مطابق متاثرہ خاندان نے اس دوران اس معاملے سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور وہاں اپنی شکایت درج کروا دیں جہاں سے ان کو یہ ہدایت کی گئی کہ وہ ملزم کو یہ تاثر دیں کہ اس کی بات مانی جا رہی ہے اور یوں جمعرات کو اسے اسلام آباد کے ایک سیکٹر میں مقررہ مقام پر بلایا گیا جہاں سے اسے ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی۔

Image Source: Britannica

حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ لڑکی نے اس کی بات نہ مانی تو وہ اس کے باپ اور بھائی کو قتل کر دے گا۔

سائبر کرائمز سے منسلک ایف آئی اے کے ایک سابق سینیئر افسر نے رابطے پر بتایا کہ جن لوگوں کے بھی موبائل گم ہوں وہ فوراً اس کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائیں اور اس میں لگی سِم کو بھی بند کروائیں بصورت دیگر وہ اس قسم کی صورتحال کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سائبر کرائمز سے منسلک ایک اور سرکاری شخصیت کا کہنا تھا کہ یہ اہم بات ہے کہ کسی ایسے کیس میں متاثرہ لڑکی یا لڑکے کی رضامندی اس وقت تک رضامندی تصور ہی نہیں ہوتی جب تک وہ اٹھارہ سال سے کم ہو اور اسے ہمیشہ اس جرم کا متاثرہ ہی کہا جاتا ہے اور دوسری طرف اگر اس سے کوئی بڑی عمر کا مرد یا عورت کچھ کرواتے ہیں تو مجرم وہی تصور ہو گا جس کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہو گی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی