بھارت کے مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک نابالغ لڑکی نے تیز رفتار آٹورکشا سے اس وقت چھلانگ لگا دی جب آٹو ڈرائیور نے چلتی گاڑی میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی۔
واقعہ قریبی سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں متاثرہ کو چھیڑ چھاڑ سے بچنے کے لیے دن کی روشنی میں ایک مصروف سڑک پر گاڑی سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم ڈرائیور جس کی شناخت سید اکبر حمید کے نام سے ہوئی ہے کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، اس نے ملزم کے فحش تبصروں اور جنسی پیش قدمی کو دیکھ کر چھلانگ لگا دی۔ اس کے فوراً بعد، کئی راہگیر لڑکی کی مدد کے لیے بھاگے، جس کے فرار کے دوران اس کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
اس واقعہ کے بعد پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔