لوگ لاپتہ ،عدالتی فیصلے نظر انداز ہوتے رہے تو کوئی ملک آپ کی مدد نہیں کرے گا :عدالت

پاکستان میں شہریوں کی جبری گمشدگی اور عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بری چرح متاثر ہورہا ہے اسی حوالے سے ایک صحافی کی گمشدگی کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سخت ریمارکس دیے -کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عدالت بار بار ڈائریکشنز جاری کرتی ہے فیصلے دیتی ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہورہا،لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں لیکن ریاست کچھ بھی نہیں کرتی،ریاست طاقتور ہے لیکن لاپتہ افراد کے کیسز میں کہتی ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے، یہاں لوگ لاپتہ ہوتے ہیں، کیا آپ اس ملک کی ترقی کی امید رکھتے ہیں،کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دے گا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہونگے۔

صحافی مدثر ناور، دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،لاپتہ افراد کی بازیابی درخواستوں پر عدالتی فیصلوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر بھی سماعت ہوئی ،مدثرناور کی فیملی کی طرف سے ایمان مزاری اور لاپتہ مدثر ناور کا بیٹا اپنی دادی کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھا۔ملک میں جس طرح عدالتی احکامت کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جارہا ہے اور جس طرح عدالتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے یہ ملک کےلیے کسی طور بھی اچھا شگون نہیں ہے اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم کرے اور طاقتور لوگوں کو عوام کی پلس پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم