اپنی زندگی میں 50 سال بعد نہانے والا شخص اور دنیا کا سب سے گندا آدمی‘ کہلانے والا ایرانی شخص اموحاجی پہلی بار نہانے کے چند ماہ بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔ اتوار کے روز جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ میں اس کی موت ہوگئی ۔
حاجی، جو میلا ہونے کی وجہ سے بالکل کاجل کی طرح سیاہ جلد رکھتا تھا اور سنڈر بلاک کی جھونپڑی میں رہتا تھا ، مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس کو نہائے ہوئے 60 سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے گندہ رہنے کے سبب اس کی جلد گندی اور سخت ہوچکی ہے ۔
گاؤں والوں کے مطابق،اسے دینا کا گندہ ترین شخص اس کی غلیط حرکات کی بنیاد پر قرار دیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ اسے اپنی جوانی میں جذباتی دھچکا لگا تھا جس کی وجہ سے اس نے نہانے سے انکار کر دیا تھا۔2014 میں، تہران ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ حاجی روڈ کِل کھاتا تھا، جانوروں کے اخراج سے بھرا ہوا پائپ سگریٹ پیتا تھا، اور اس کا خیال تھا کہ صفائی اسے بیمار کر دے گی۔ تصاویر میں اسے ایک ساتھ کئی سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چند ماہ قبل گاؤں والوں نے اسے پہلی بار نہانے کے لیے آمادہ کیا تھا – تاہم اب میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ نہانے کی وجہ سے ہی اس بوڑھے شخص کی موت واقع ہوئی ہے