ایف آئی اے کی کارروائی میں زیارات کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ رغوان شاہ کو لاہور کے نزدیک نوشہراں ورکاں سے گرفتار کرلیا گیا۔بدبخت لوگوں کو نبی پاک کی خانوادے کے مزارات کی زیارت کا لالچ دے کر عراق لے جاتا تھا اور پھر انہیں اپنے گینگ کے لوگوں کے حوالے کرکے تاوان وصول کرتا –
عراق میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں 4 پاکستانی اغوا
اغوا کاروں نے مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ سے 15.15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
مغویوں کا تعلق نوشہرہ ورکاں اور وزیرآباد سے ہے
تفصیلات جانئیے
https://t.co/zKbNNcnnmX #Iraq #GreeceBoatDisaster
— Mbdin News Mandi Bahauddin (@mbdinnewss) July 3, 2023
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمگلرز کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ملزم اتنا شقی القلب تھا کہ ان لوگوں کو قید کرکے بہیمانہ شدد کرواتا پھر اس کی ویڈیو یا بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے وصول کرتا -۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی ہیومن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں مطلوب ملزم رضوان شاہ کو گرفتار کیا جو منحوس خود بھی سادات گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور آل رسول کی نسبت سے شاہ کہلاتا تھا، جو متاثرین پر تشدد کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم متاثرین کو عراق میں غیر قانونی حراست میں رکھنے میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل لاہور کی بڑی کارروائی#BOLNews #FIA pic.twitter.com/gnisqKyUsX
— BOL Network (@BOLNETWORK) April 26, 2023
ملزم متاثرین کو اغوا کر کے مزید رقم کا تقاضا کرتا تھا۔متاثرین پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد حکام نے متاثرین کے لواحقین کے حوالے سے معلومات حاصل کر لی ہیں۔ملزم رضوان شاہ کی گرفتاری کے لیے گزشتہ 7 دن سے چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں مگر اس کے شاطر ذہن کی وجہ سے انہیں اس کا سراغ نہیں مل پارہا تھا ۔جس کے بعد جدید و تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کو نوشہرہ ورکاں سے حراست میں لے لیا گیا ۔ ملزم کی شناخت و گرفتاری میں حساس ادارے کی معاونت قابل ستائش ہے۔