لوڈشیڈنگ کا توڑ : وزیراعظم نے سولر پینلز پر عائید 17٪ٹیکس ختم کردیا

کراچی چیمبر آف کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پینلز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا   کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کی وجہ کرپشن و نااہلی ہے وگرنہ لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوگئی تھی اب دنیا شمسی توانائی کی جانب بڑھ رہی ہے اور چونکہ ہمارے پاس گرمیوں میں شمسی توانائی 12 گھنٹے موجود رہتی ہے اسلیے ہمیں اب شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا پڑے گا

ہمیں سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سولر اور ونڈ پر بڑی تیزی سے آگے جانا ہوگا، یہی مسائل سے نکلنے کا طریقہ ہے وگرنہ کوئی چھومنتر یا جادو ٹونہ نہیں ہے۔

اگر ہمیں اس وقت مشکل آن پڑی ہے تو ہمیں قربانی دینا ہوگی، میں نے درآمدات پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی، ہر چیز باہر سے منگوائی جائے تو مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر ملک کی معیشت کی تباہی کا ملبہ خان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ مقتدر اداروں نے لاڈلے کو وہ سپورٹ دی جو ملکی تاریخ میں کسی کو نہیں ملی۔ اتنی سپورٹ ہماری حکومت کو ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر جاتا

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد