لوڈشیڈنگ عروج پر : پاکستان میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی زندگی اجیرن کردی پنجاب میں 8 جبکہ سندھ میں 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی خبریں مل رہی ہیں -نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے وفاقی دارالحکومت میں آٹھ گھنٹے طویل بجلی کی بندش پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے سربراہ پر تنقید کی۔

بعض علاقوں میں جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں کے مکینوں کو 18 گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ہائیڈرو الیکٹرک جنریشن کے ذریعے 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم گزشتہ 60 دنوں سے خالی تھا کیونکہ اس کے تیسرے اور چوتھے توسیعی منصوبوں پر ترقیاتی کام جاری ہونے کی وجہ سے اس وقت آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ رک گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اس وقت صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

اسی طرح، ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم بھی تقریباً ڈیڈ لیول پر جا چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کے زیر ملکیت تھرمل پاور پلانٹس 4000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سے کئی فنی خرابیوں کی وجہ سے بند ہو گئے جبکہ دیگر ایندھن کی قلت کے باعث بند ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے زیر ملکیت تھرمل پاور پلانٹس اس وقت 200 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کر دیا گیا کیونکہ فنانس آئل، کوئلہ اور ایل این جی دستیاب نہیں تھے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد