لنگڑا اور معزور بن کر روٹی لینے والے صحتمند کتے کی ویڈیو وائرل

اگر یہ کہا جائے کہ کتے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے تو یہ ہرگز غلط نہ ہوگا -اس وقت انٹرنیٹ پر ایک کتے کی ویڈیو وائرل ہے جس نے معزور افراد کا بھیس دھار کر ہٹے کٹے صحتمند بھکاریوں کے طریقے سیکھ کر ان بھکاریوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے
آج کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھوکا کتا سڑک پر موجود ہے جو لنگڑا کر چل رہا ہے مگر درحقیقت اس کے چاروں پاؤں بالکل صحیح سلامت ہیں مگر اس نے کسی فقیر کو یہ کرتے باربار دیکھا ہوگا جس سے اس کو یہ معلوم ہوگیا کہ کھانا لینے کے لیے کیا کرنا چاہیے ، کتے نے کھانا حاصل کرنے کے لیے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

 

 

کتے نے کھانا حاصل کرنے کے لیے معذور بننے کی ایسی اداکاری کی کہ ایک راہگیر کو اس پر رحم آگیا اور اسے کھانا دے دیا،کتا کھانا لیتے ہی اپنے قدموں پر دوڑنے لگا اور دور جا کر اسی معذور ٹانگ سے کھانا توڑ کر کھانے میں مصروف ہو گیا۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا اور حیران بھی – صارفین کی جانب سے کتے کے لیے بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے اگر میڈیا والوں کے ہاتھ یہ ڈرامہ باز کتا لگ گیا تو امید ہے جلد ہی یہ کتا کسی ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرے گا ۔

Related posts

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

چاہت فتح علیخان کو ویڈیو ڈیلیٹ ہونے سے کتنا نقصان ہوا؟

اعظم خان نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں