لندن کے ارب پتی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

لندن کے معروف بزنس مین اور اداکار ڈینی لیمبو بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے کاروبار کی غرض سے سعودی عرب جانے والے نے کبھی یہ سوچا بھی نہین ہوگا کہ وہ دنیا اور آخرت کی ساری برکات سمیٹ کر واپس اپنے وطن لوٹے گا – -دنیا بھر میں غیر مسلموں میں اسلام کی جانب رجوع میں سوشل میڈیا کا بڑا ہاتھ ہے -سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کے ذریعے قران کی تعلیمات ان کے دل کو تبدیل کررہی ہیں –
ریئلٹی ٹی وی سٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔العریبیہ کے مطابق لیمبرگینی گاڑیوں سے انسیت کی وجہ سے اپنا نام ڈینی کیرن سے تبدیل کرکے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔
انہوں نے مکہ میں المسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔‘انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔‘ ڈینی کی جذبات سے بھرپور ویڈیو میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈینی لیمبو، جن کا اصل نام ڈینی کیرن ہے، نے اطالوی سپر کار لیمبرگینی سے اپنے لگا ؤ کا اظہار کرنے کے لیے ’لیمبو‘ کو اپنے نام کا حصہ بنایا تھا۔ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثہ جات کی مالیت 50 ملین پاؤنڈ ہے، انہوں نے زیادہ تر دولت لندن میں ہوٹل کے کاروبار سے بنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے ڈینی لیمبو کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔انہوں نے 16 سال کی عمر میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر گلوکاری کو بطور پیشہ اپنایا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، یہاں تک کہ ایک استاد نے انہیں ایک ناکام انسان قرار دے دیا۔میوزک کے ساتھ ساتھ ڈینی نے ہوٹل کا کام بھی کیا، جہاں قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور ان کا کاروبار اتنا چمکا کہ محض 22 سال کی عمر میں انہیں کروڑ پتی انسانوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔اور اب وہ ارب پتی افراد کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہین

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں