لطیف کھوسہ کا خواجہ سعد رفیق پر پری پول رگنگ کا الزام

لطیف کھوسہ لاہورکےاین اے 122 پر سعد رفیق کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یہ ان چند حلقوں میں سے ایک الیکشن ہے جس پر پورے پاکستان کی نظریں لگی ہوئی ہیں -دونوں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ تو متوقع ہے مگر پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ اس باران کو دھاندھلی کے ذریعے ہرانے کی پوری کوشش کی جائے گی اس کے سد باب کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کررہے کہ نون لیگ ایسا نہ کرپائے -اسی لیے لطیف کھوسہ نے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔مؤقف اختیار کیا کہ میرے حلقے این اے 122 ڈی ایچ اے لاہور کے 50 ہزار ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنز ڈی ایچ اے سے باہر بنا دیے گئے۔یہ اس مقصد سے کیا گیا تاکہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ خواجہ سعد رفیق کی ایماء پر ہو رہا ہے،استدعا کی کہ الیکشن کمیشن س پر کارروائی کرے اور قانون کے مطابق ایک کلو میٹر کے اندر پولنگ اسٹیشنز بنائے۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری