لطیف کھوسہ ،چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان کی آفر قبول کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے 30 سالہ ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ جلد ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرنے والے ہیں، جس کا اعلان وہ چند روز میں باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔سردار لطیف کھوسہ سے جب یہ سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے یا آزاد تو جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے پارٹی میں شمولیت کی استدعا کافی عرصے سے کر رکھی ہے، میں نے اپنی فیملی اور دوستوں سے اسی حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا، جس سے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گا۔

یادرہے کہ جیل میں موجود عمران خان نے بھی سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بس یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن وہ لڑیں گے یا پھر ان کے صاحبزادے انتخابات میں حصہ لیں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیے جانے کے حوالے سے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انتخابات کے حوالے سے تمام ابہام آج ختم ہوگیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہونے جارہے ہیں ، جیسا کہ سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے۔اس کے علاوہ عمران خان اعتزاز احسن اور اور چوہدری نثار کو بھی یہ آفر کرچکے ہیں ان دونوں کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہاگر تحریک انصاف کو بلے کا نشان مل جاتا ہے تو وہ بھی تحریک انصاف میں آجائیں گے یا تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی