لاہور میں بابر اعظم کو پولیس نے روک لیا -اطلاعات کے مطابق بابر اعظم اپنی بڑی سی لگژری گاڑی میں لبرٹی مارکیٹ کے قریب گھومتے پھر رہے تھے کہ پولیس نے روک لیا اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر لکھا نمبر واضح نہیں تھا نمبر پلیٹ کا سائز بھی سٹینڈرڈ سائز سے چھوٹا نکلا جس پر پولیس نے ان کو نبر پلیٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا -بابر اعظم نے ان
کی بات سن کر اس پر عمل کرنے کا وعدہ کیا -جس کے بعد پولیس نے انہیں آگر بڑھنے کی اجازت دے دی مگر اس سے پہلے بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لیں -بابر اعظم کو سامنے دیکھ کر پولیس اہل کاروں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا –