لاہور سمیت پنجاب میں آج سورج سارا دن آگ اگلتا رہا اور زمین تندور کا منظر پیش کرتی رہی مگر شام کے آخری پہر تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے – محکمہ موسمیات کا کہنا کہ 7 روز کے بعد ملک بھر میں گرمی کی لہر ختم ہونا شروع ہوجائے گی کیونکہ 4 سے7 جون بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔کمزور مغربی ہوائیں کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق3 سے 8 جون،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 8 جون، چترال، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اور شانگلہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔4 سے 6 جون ، اسلام آباد، مری، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالا لاہور، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد اورخوشاب میں بھی بارش متوقع ہے ۔5 سے7 جون، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی وبارش متوقع ہے۔6 سے7 جون، جیکب آباد،کشمور اور لاڑکانہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔5 سے7 جون ،کوئٹہ، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے تیار فصلوں اور کمزور انفراا سٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ ہے۔