لاہو ر میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں مئی کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جانا شروع کردیتا ہے اسی لیے بچوں کی صح و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں دوپہر سے پہلے پہلے بچوں کو گھر بھیجنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے لیے سکول کے اوقات میں تبدیلی کی جاتی ہے -سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی۔اسی چرح ملک بھر میں بھی چھٹیوں سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں ردوبدل کی جاتی ہے عنقریب ہم سندھ ،کے پی اور بلوچستان کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کے اعلانات سنیں گے -مگر 15 مئی کے بعد اوقات کار کو مزید کم کرنا پڑے گا کیونکہ ان دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر چلاجاتا ہے اور بچے سکولوں میں بے ہوش ہونا شروع ہوجاتے ہیں -حکومت کو چاہیے کہ یکم مئی کے بعد بند بوٹ اور جرابیں پہنے پر بھی پابندی عائی کرے کیونکہ بند جوتوں کے سبب ہی بچے بے سدھ ہوتے ہیں –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان