لاہو ایئرپورٹ پر جی پی ایس سگنل کی خرابی فضائی حادثے کا سبب بن سکتی ہے

لاہور کے علامہ اقبال ہوائی اڈے پر جی پی ایس سگنلز کی خرابی کسی بھی فضائی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لینڈنگ کے دوران مناسب سگنل نہ ملنے پر پائلٹس کو بہت مشکلات پیش آرہیں – متعدد پائلٹس نے جی پی ایس سگنلز میں کنٹرول ٹاور کو خلل کی اطلاع دی ہے، جس نے ایک بار پھر مسافروں کی حفاظت کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سنجیدگی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

 

جی پی ایس ٹیکنالوجی ہوا بازی کی صنعت میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کا استعمال پرواز کے تمام مراحل کے لیے درست پوزیشن کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جی پی ایس سگنلز میں خلل کی صورت میں پائلٹ لینڈنگ کا غلط اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنلز میں خلل کے باعث پروازوں کے پائلٹس کو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

یہ بات سامنے آئی کہ لاہور ایئرپورٹ سے 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر جی پی ایس سگنلز بھی غائبہونے لگے ہیں جو کسی بھی طیارے کے ھادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ابوظہبی سے لاہور جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کے پائلٹ نے بھی جی پی ایس سگنلز میں خلل آنے پر مدد کے لیے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔اور کمپلینٹ بھی درج کروائی –

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ