نگران وزیر مواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل نے لاہور کی عوام کو خوشخبری سنادی کہ 23 مارچ کو زیر تعمیر کلمہ چوک انڈر پاس ٹریفک کے لیے مکمل کھول دیا جائے گا ۔ اس منصوبے میں عالمی معیار کے سیفٹی سٹنڈرڈز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتنے بڑے تعمیراتی منصوبہ میں کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ عوام کی مشکلات کے پیش نظر جو جو حصہ مکمل ہوتا ہے ٹریفک کے لیے کھول دیا جاتا ہے-پی ایس میں شرکت کے لیے آنے والے تماشائیوں کے لیے بھی کلمہ چوک انڈر پاس عارضی طور پر کھولا گیا ہے –
نگران وزیر مواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل نے زیر تعمیر سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ و انڈر پاس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس اجلاس کے دوران سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور چیف انجینئر ریاض حسین نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے موقع پر تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے دن رات مل کر منصوبہ بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے نیسپاک کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کریں اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔کمہ چوک انڈر پاس کھلنے کے بعد کینٹ اور گلبرگ اور لبرٹی مارکیٹ جانے والے عوام کو بہت سہولت ہوگی -کیونکہ اس سے قبل اکثر یہاں ٹریف جام کی شکایات ملتی رہتی تھیں –