لاہور میں آلودگی کو ختم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم حکم جاری کردیا – لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنےکا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے ہی نہیں بلکہ انہیں بند بھی کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے۔عدالت نے کہا کہ ون وےٹریفک روکنےکیلئے جہاں ممکن ہو ٹائر کلر لگائے جائیں۔اس کے علاوہ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگرجانوروں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا اور انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا۔عدالت نے واسا کو نئے میٹرز جلد لگانے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ لاہور آلودگی کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں ہمیشہ ٹاپ 10 میں رہتا ہے جس میں سب سے زیادہ حصہ یہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں ڈالتی ہیں –
لاہور ہائی کورٹ کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم
40