آج مریم نواز شریف کی پاسپورٹ حوالگی کے حوالے سے ایک اہم خبر آئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرلی ہے – کیس کی سماعت کے دوران جج صاب کے دیے گئے ریمارکس بتا رہے ہیں کہ مریم کو جلد ان کا پاسپورٹ واپس کردیا جائے گا جس کے بعد وہ 3سال بعد اپنے والد سے ملاقت کے لیے لندن جائیں گی
لا ہور ہائیکورٹ کی مریم نوازشریف کی پاسپورٹ واپسی کی متفرق درخواست کی منظوری کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خبر ملتے ہی مریم نواز کی لندن روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مریم نواز پاسپورٹ ملنے کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی لندن جائیں گی اور دو الگ الگ پروازوں پر ٹکٹیں آج ہی بک کروائی جائیں گی، پاسپورٹ ملنے کے بعد بیرون ملک روانگی کے تمام تر قانونی تقاضے مکمل ہو جائیں گے ، امید کی جارہی ہے کہ مریم نواز کا پاسپورٹ بدھ تک واپس مل جائے گا ۔