پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے بعد سے جو غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے -پاکستان ڈیفالٹ کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا ہے -ایک طرف تحریک انصاف اور اسٹیبلیشمنٹ آمنے سامنے ہیں تو دوسری جانب حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی عروج پر چلی گئی ہے -اس پر عدالت کے ججز بار بار سیاست دانوں کو سمجھارہے ہیں کہ اپنے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں کمی لائیں –
لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی معطل کردی،عدالت کی جانب سے نظربندی معطل ہونے والے کارکنوں کی تعداد101 ہو گئی۔ دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے کہاکہ خدارااس ملک کو چلنے دیں،ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کر لیتے ہیں،لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں۔جسٹس انوار الحق نے کہاکہ اب نہ کوئی جلوس نکل رہا ہے نہ کوئی جلسہ ہے،لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جا کر کھاناکھائیں،کسی نے جلاﺅ گھیراﺅ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں، نظر بندکیوں کررہے ہیں؟۔مگر لگتا یہی ہے کہ اس میں اضافہ تو ہوسکتا ہے کمی نہیں آسکتی -اللہ پاک ہمارے ملک اور ہماری قوم پر رحم فرمائے –
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے 70 کارکنان کی نظر بندی معطل کردی
18