لاہور ہائیکورٹ بار نے ججز خط پر سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی -بار نے اپنی درخواست میں عدالتی امو رمیں مداخلت کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا -لاہور (انٹرنیوز) لاہورہائی کورٹ بار نے ججز خط معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں کے آئی ایس آئی پر الزامات بارے خط پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی رہنماء حامد خان کی وساطت سے دائر درخواست میں حکومت پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور وفاق کو بذریعہ سیکرٹری قانون فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امو رمیں مداخلت کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ بار کا بھی ” ججز معاملے ” پر سپریم کورٹ سے رجوع
25
previous post