لاہور ہائی کورٹ ؛ عمران خان کی 2 کیسوں میں حفاظتی ضمانت منظور

آج پہلی مرتبہ عمران خان 3 گاڑیوں کے مختصر قافے کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ پہنچے -عدالت نے عمران خان کو 2 بجے سے پہلے عدالت آنے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کے لیے عمران خان 2 بجے سے پہلے ہی ہائی کورٹ پہنچ گئے -خان کی عدالت آمد کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت عالیہ نے درخواستوں پر عمران خان کے دستخط کروانے کی ہدایت کی جس پر عمران خان نے درخواست اور حلف نامے پر دستخط کئے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بھی عدالت نے آج طلب کررکھا ہے -عمران خان نے نیب کے دو کیسز میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی جسے 2 رکنی بینچ نے واپس کر دیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے کہ نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا بینچ موجود ہے، مناسب ہے یہ درخواست متعلقہ بینچ ہی سنے۔ عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم