لاہور ہائیکورٹ کی عید الفطر تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

SRINAGAR, MAY 1 (UNI):-Shoppers throng Srinagar markets for shopping ahead of Eid-ul-Fitr in Srinagar on Sunday. UNI PHOTO-21U

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ اور آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے دکانداروں اور تاجروں کو رات 10 بجے تک دکانیں بند کردینے کا حکم دے رکھا ہے تاہم اب عید کی شاپنگ کے لیے عدالت کی جانب سے نرمی برتی گئی ہے اورلاہور ہائیکورٹ نے عید الفطر تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے تدارک کیلئے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

 

 

جس دوران عدالت نے عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے- عدالت نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم بھی دیاہے ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ،عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراونڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔ تاہم اس سال کرونا ایس او پیز کے حوالے سے ماسک پہننے کی کوئی شرط عائید نہیں کی گئی –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم